55

ضلع میانوالی سال ِ رواں کی دوسر ی پو لیو مہم17فروری سے21فروری تک جاری رہے گی اس دوران پا نچ سال تک عمر کے 263105بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوائے جا ئیں گے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  چین کی وزارت صحت کمیشن نےاپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک4 ہزار 515 مریضوں  میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،اِن میں سے 976مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ6,973افراد کےبارے میں اس وائرس سےمتاثر ہونےکاشبہ ظاہر کیاگیا ہے۔مجموعی طور پر60افرادکو تندرست ہونےکےبعدہسپتال سےفارغ کردیاگیا ہے۔ادھر چین کی وزارت تعلیم (ایم او ای) نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں میں بہار سمسٹر 2020 ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکلر کے مطابق ایم او ای نے وزارت کے تحت کالج اور یونیورسٹیوں کے لیے نیا سمسٹر شروع کرنے کی تاریخ نہیں دی لیکن یہ اشارہ دیا ہے کہ اس فیصلہ کا انحصار ارد گرد کے حالات پر ہے۔ایم او ای نے تجویز کیا ہے کہ مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کے تحت کالج اور یونیورسٹیاں بھی اسی کے مطابق سکول سمسٹر ملتوی کر دیں۔مقامی انتظامیہ کے زیر انتظام یونیورسٹیوں اور کالجوں، مڈل اور پرائمری سکولوں، کنڈرگارٹنزکے سمسٹر کے آغاز کی تاریخ کا فیصلہ مقامی تعلیمی حکام کو کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں