180

طب کی دنیا میں نئی ایجاد

پہلے دل اور معدے کے لئے آرٹیفیشل سٹنٹس بنائے گئے جو کہ اب تک انتہائی کامیاب ہیں۔اب سائنسدانوں نے کافی عرصہ ریسرچ کے بعد ایک نئی اور اہم ایجاد کی ہے جس کا فائدہ نیورولوجسٹ اور دماغ کے امراض میں مبتلا لوگوں کو ہوگا ۔یہ آرٹیفیشل نیورون ہے ۔انسانی دماغ اور نرویس سسٹم مکمل طور پر نیورونز پہ مشتمل ہے۔دماغ کے زیادہ تر امراض اس وقت شروع ہوتے ہیں جب نیورونز کمزور ہو جائے یا بالکل ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔یہ الیکٹرونک سٹنٹ ہے لیکن یہ بالکل اصلی نیورونز کی طرح کام کرتا ہے۔اس کے بنانے میںبہت عرصہ لگا اور اب تک اس کو انسانی تجربات کے لئے استعمال نہیں کیا گیا ۔اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دماغ میں موجود نیورونز کس طرح کام کرتے ہیں ۔اس سے ڈیمنشیاء،الزاہیمراور کئی دماغی امراض کا علاج ممکن ہو گا۔اس میں آرٹیفیشل پیس میکر بھی لگا ہوا ہے جو ہارٹ بیٹ کو نارمل رکھے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں