Home » کھیل » عالمی شہریت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ انتقال کرگئے

عالمی شہریت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ انتقال کرگئے

راولپنڈی: عالمی شہریت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

دنیا بھر کی بلند چوٹیوں اور پہاڑوں پر پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ راولپنڈی میں 53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور راولپنڈی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم دوران علاج آج صبح حسن سدپارہ کی حالت بگڑی اور وہ دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

واضح رہے حسن سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی 8 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔

About Admin

Google Analytics Alternative