Home » بزنس » عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ضب کہ پاکستان میں 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کی کمی سے1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800 روپے اور685 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50368 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت20 روپے کے اضافے سے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت17.29 روپے کے اضافے سے677.29 روپے ہوگئی۔

About Admin

Google Analytics Alternative