Home » بزنس » عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 20 ڈالر کم ہوکر 1463 ڈالر فی اونس ہے اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 86 ہزار 750 روپے ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر میں 514 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام 74 ہزار 374 روپے ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative