Home » انٹر ٹینمنٹ » عدنان سمیع خان نے شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کا کلائمیکس بتادیا

عدنان سمیع خان نے شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کا کلائمیکس بتادیا

ممبئی:گلوکار عدنان سمیع خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا کلائمیکس بتا کر شائقین کا مزہ کرکرا کردیا۔

کنگ خان کے مداح بے چینی سے فلم’زیرو‘ کا انتظار کررہے ہیں، فلم کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹریلر میں شاہ رخ خان بوا سنگھ کے مزاحیہ اور دلچسپ کردار میں اداکارہ انوشکا شرما اورکترینہ کیف کے ساتھ محبت کرتے نظر آرہے ہیں لہٰذا لوگ فلم کی کہانی جاننے کے لیے بے تاب ہیں تاہم گلوکار عدنان سمیع خان نے ریلیز سے قبل ہی ’زیرو‘ کا کلائمیکس بتاکر سارا مزہ کرکرا کردیا۔

سوشل میڈیا پرعدنان سمیع کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے  جس میں انہوں نے ’زیرو‘ کے کلائمیکس سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے آخر میں انوشکا شرما کی موت ہوجائے گی اور شاہ رخ خان انوشکا کی خواہش کے مطابق خلاباز بن جائیں گے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا یہ بات کسی اور کو بتاکر فلم کو برباد نہ کیجئے گا۔‘‘

عدنان سمیع کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا بعدازاں گلوکار نے اس اسکرین شاٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی ٹوئٹ ہے اور ان کے اکاؤنٹ سے ایسی کوئی ٹوئٹ نہیں کی گئی۔

عدنان سمیع خان کی یہ وضاحت بہت سارے لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی اور سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ گلوکار پرانی ٹوئٹ ہٹاکر اپنی غلطی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative