Home » انٹر ٹینمنٹ » علی ظفرایشیا کے پُرکشش مردوں میں شامل

علی ظفرایشیا کے پُرکشش مردوں میں شامل

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں میں آٹھویں نمبرپر آئے ہیں۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے باصلاحیت گلوکارو اداکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بی ٹی ایس بینڈ

فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پوپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز  ایشیا کے 50 پر کشش مردوں میں سب سے زیادہ پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔ بی ٹی ایس کو بینگٹم بوائز بھی کہاجاتا ہے اور اس بینڈ میں سات ممبرزوی، جے ہوپ، آر ایم، جن، جیمن، جونکوک اورسوگا شامل ہیں۔

ویوان دسینا

فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی ٹی وی اداکار ویوان دسینا شامل ہیں۔

شاہد کپور

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور رواں سال کے تیسرے پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔

زین ملک

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارزین ملک ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔

ہریتھیک روشن

ناموربالی ووڈ اداکار ہریتھیک روشن بھی ایشیا کے پُرکشش مردوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر پانچواں ہے۔

محسن خان

بھارتی ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی آرٹسٹ محسن خان چھٹے پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔

گرمیت چوہدری

بھارتی ٹی وی کے ایک اوراداکارگرمیت چوہدری بھی رواں سال ایشیا کے پُرکشش مردوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر ساتواں ہے۔

علی ظفر

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر رواں سال ایشیا کے آٹھویں پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔ علی ظفرنے اپنا نام فہرست میں شامل ہونے پرایسٹرن آئی میگزین کے ایڈیٹر اسجد نظیر اورتمام مداحوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے لیے ووٹ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا آپ کی محبت سرآنکھوں پر لیکن میں نے کبھی خود کو اس عزت کے قابل نہیں سمجھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative