Home » انٹر ٹینمنٹ » علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک، ‘طیفہ اِن ٹربل’ کے ٹریلر ریلیز کا اعلان

علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک، ‘طیفہ اِن ٹربل’ کے ٹریلر ریلیز کا اعلان

اداکار اور گلوکار علی ظفر اس چھوٹی عید پر اپنی پہلی پاکستانی فلم ‘طیفہ اِن ٹربل’ کا ٹریلر ریلیز کرکے شائقین کو ‘بڑا تحفہ’ دینے جارہے ہیں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ‘طیفہ اِن ٹربل’ کا پوسٹر شیئر کرکے شائقین کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔

‘طیفہ اِن ٹربل’ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر اس عید پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں 1200 بڑی اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔

TeefaInTrouble@TeefaInTrouble

Choti Eid Ka Bara Thofa! Official Trailer of TEEFA IN TROUBLE to release on this Eid-Ul-Fitr in Pakistan and over 1200 screens globally!

Releasing 20th July, 2018

Watch more content on our OFFICIAL YouTube Channel:http://bit.ly/TeefaYouTube 

اس سے قبل رواں برس فروری میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی لائٹ انگیل پروڈکشنز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور جیو فلمز کی مشترکہ پیشکش ‘طیفہ ان ٹربل’ آئندہ ماہ 20 جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

علی ظفر نے ‘طیفہ’ کا راز فاش کردیا

کئی بھارتی فلموں میں جلوہ گر ہونے والے راک اسٹار علی ظفر کی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے، جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور سب سے مہنگی فلم قرار دی جارہی ہے۔

دوسری جانب دنیا کے بڑے فلمی بینر یش راج فلمز نے ‘طیفہ اِن ٹربل’ کی پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں فلم کے ڈسٹری بیوشن کے حقوق بھی حاصل کر لیے ہیں۔

Ali Zafar

@AliZafarsays

I am humbled to announce this historic partnership and news. @TeefaInTrouble @yrf

واضح رہے کہ سات بالی وڈ فلموں میں مرکزی اور اہم کردار ادا کرنے والے علی ظفر یش راج کی کئی فلموں میں بطور ہیرو بھی کام کرچکے ہیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative