تازہ ترین
Home » کھیل » عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور سدھو مدعو

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور سدھو مدعو

اسلام آباد: عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کھلاڑیوں اور سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی وزیر اعظم کے لیے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی جس میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو، نوجوت سدھو اور سنیل گواسکر کو مدعو کیا گیا ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو اسپورٹس حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا تھا، سابق قومی کرکٹرز سمیت موجودہ کپتان سرفراز احمد نے بھی بنی گالہ میں جا کر انہیں جیت کی مبارکباد دی تھی۔

About Admin

Google Analytics Alternative