Home » انٹر ٹینمنٹ » فلم ’’ بنٹی اور ببلی ‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

فلم ’’ بنٹی اور ببلی ‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور رانی مکھرجی کی مشہور زمانہ فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلم ایک بار پھر ماضی کی مشہور فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کا سیکوئل بنانے جارہا ہے جسے اس بار منفرد انداز کے ساتھ پیش کئے جانے کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔

14 سال قبل ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی پر فلمائی جانے والی فلم کے اس سیکوئل سے متعلق کہا جارہا ہے کہ فلم میں نئے چہرے کے طور پر فلم ’گلی بوائے‘ کے اداکار سدھانت چترویدی اور سابق مس ورلڈ منوشی چلر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب یہ بھی کہا رہا ہے کہ فلم میکرز نے نئے چہروں کے ساتھ ساتھ فلم کا اسکرپٹ بھی مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے جب کہ فلم میں امیتابھ کے کردار کو بھی شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 مئی 2005 میں شاد علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ بنٹی اور ببلی‘ میں ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی کے ہمراہ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں شامل مشہور گانا ’ کجرا رے کجرا رے‘ ایشوریہ رائے پر فلمایا گیاتھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative