Home » تازہ ترین » قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، امریکا، چین اور روس کے ساتھ تعلقات کا جائزہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، امریکا، چین اور روس کے ساتھ تعلقات کا جائزہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزیر اعظم نے شرکا کو اپنے دورہ چین سے متعلق اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملک برائے داخلہ امور شہر یار آفریدی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں چین، روس اور امریکا کے ساتھ تعلقات اور ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے شرکاء کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا، جب کہ ملک میں ہونے والے حالیہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

About Admin

Google Analytics Alternative