Home » تازہ ترین » لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: نیب نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے سسر نواز شریف کی طبیعت خرابی کا جیسے ہی علم ہوا تو وہ کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے اس دوران انہیں گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریر کی تھی جس پر ان کے خلاف شرانگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمے کے بد انہیں گرفتاری دینے کا کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔  آج جب وہ احتجاج کرنے نیب آفس جارہے تھے کہ انہیں راوی ٹول پلازا کے پاس گرفتار کرلیا گیا۔

اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

About Admin

Google Analytics Alternative