51

مارچ میں کوئی سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے شیخ رشید

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ چلیں گے، مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، مولانا فضل الرحمان اس بار دھرنا دینے آئے تو دھر لیے جائیں گے، جتنے مرضی لندن پلان بنالیں، شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت 4 سال ہونی چاہیے، 2 سال کے دوران احتساب کیلئے کچھ نہیں کرسکے،ڈان لیکس نہ ہوتا تو نواز شریف کے خلاف پاناما نہ آتا، عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے مریم نواز باہر نہیں جائیں گی۔ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ غریب کا خون چوسنے والے لوگ اندر سے ایک ہیں ، جس مافیا نے مہنگائی کی اس کا منہ کالا کرکے عوام کو دکھایا جائے، چینی کا بحران ختم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس کا خاتمہ کردینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں