Home » تازہ ترین » مدینہ میں کشمیری شہری کی وزیر خارجہ شاہ محمود کیساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل

مدینہ میں کشمیری شہری کی وزیر خارجہ شاہ محمود کیساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل

ریاض: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایک کشمیری نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیری شہری وزیر خارجہ کو آگاہ کر رہا ہے کہ 48 روز گزر گئے ہیں کہ مقبوضہ وادی میں والدین سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

وزیر خارجہ نے اپنی سوشل میڈیا کی ویب ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشمیری نوجوان شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر رہا ہے اور اپنے آبائی علاقے کی صورتحال سے انہیں (وزیر خارجہ) کو آگاہ کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میں سعودی عرب کے شہر مدینہ میں تھا، جہاں میری ملاقات ایک نوجوان سے ہوئی، جس کا تعلق کشمیر سے تھا، نوجوان نے بتایا کہ 48 دن ہو گئے ہیں میرا والدین سے رابطہ نہیں ہو سکا، میرا تعلق پلوامہ سے ہے اور وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں اور آئے روز شہریوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں نے نوجوان سے وعدہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کا کیس ہر سطح پر سفارتی محاذ پر لڑے گا۔

About Admin

Google Analytics Alternative