Home » بین الاقوامی » مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس چوکیوں پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس چوکیوں پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جب کہ اسلام آباد ٹاؤن کے علاقے میں ایک اور حملے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق پلوامہ میں قائم پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی پولیس چوکی پر حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوتے ہوئے بھارتی پولیس کا اسلحہ، رائفلز اور دیگر سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد ٹاؤن کے جنگلات میں پولیس چوکی پر ایک اور حملے میں دس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک ہی دن میں دو مسلح حملوں کے بعد بھارتی فوج نے مذکورہ علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں سے صحافیوں سمیت علاقہ مکینوں کو بھی گزرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے جنت نظیر وادی میں 1989 سے جاری قابض بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن کے دوران 70 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ رواں ماہ 10 جون کو بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 6 کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative