Home » قومی » ملتان سے کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

ملتان سے کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

ملتان: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کرکے 7 مبینہ دہشت  گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جن میں حنیف اللہ، نصراللہ، مجاہد اللہ، باغی خان، روح اللہ، اسماعیل اور شفیق خان شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹو نیٹو اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد ملتان کے سویرا چوک پر مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

About Admin

Google Analytics Alternative