4

ملیے مہوش حیات کے نئے دوست سے

اداکارہ مہوش حیات کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور  انہیں مختلف حوالوں سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور صارفین کو اپنی تمام تر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھتی ہیں، اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اداکارہ کئی بار تنقید کا سامنا بھی کر چکی ہیں۔

مہوش حیات کو سب سے پہلے تنقید کا سامنا حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والے تمغہ امتیاز پر کرنا پڑا

گزشتہ دنوں ایک پروگرام کے ریہرسل کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے مہوش حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لباس کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

اب مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ملیے میرے نئے دوست اسکائی سے‘

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Meet my new friend Skye ! 🐶

View image on Twitter
374 people are talking about this

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی اس ٹوئٹ پر بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے

جی ایف نامی ایک صارف نے لکھا آپ کے بالوں کی رنگت مل رہی ہے۔

علی رحمان نامی صارف نے لکھا کہ ہسکی میرا پسندیدہ ہے جب کہ حنا خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دوست بہت بہت مبارک ہو۔

ایک صارف نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ امریکا ہم ایوارڈ لینے کے لیے گئی تھیں یا پھر کتا لینے کے لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں