Home » انٹر ٹینمنٹ » ’میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور بدلے میں مجھے کیا ملا‘

’میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور بدلے میں مجھے کیا ملا‘

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ ہر گزرتے سال کے ساتھ بولی وڈ کی نامور گلوکارہ بنتی جارہی ہیں، جن کے ایک کے بعد ایک سامنے آئے گانے نہایت مقبول ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ گلوکارہ آج کل اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں ان ہیں۔

نیہا ککڑ کا بولی وڈ اداکار ہیمانشو کوہلی کے ساتھ 2014 سے افیئر تھا اور ان دونوں کی جوڑی مداحوں میں بھی کافی مقبول تھی، تاہم چند روز قبل ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

نیہا ککڑ اور ہیمانشو کوہلی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کئی نامور شوز کے دوران دنیا کے سامنے کرچکے ہیں، جبکہ ان دونوں کے سوشل میڈیا اکنٹس پر بھی ایک دوسرے کے لیے کئی رومانوی پوسٹ شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

تاہم اب کئی روز سے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

نیہا ککڑ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بریک اپ کی خبر کی تصدیق بھی کی۔

ان اسٹوریز میں گلوکارہ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب چند لوگ ایسی باتیں میرے بارے میں کہیں گے جو میں نے کی بھی نہیں، لیکن کوئی بات نہیں، مجھے عادت ہوگئی ہے سب سننے کی سب سہنے کی‘۔

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے نہیں پتا تھا اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں، سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا کیا، میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور مجھے بدلے میں کیا ملا، بتا بھی نہیں سکتی کیا ملا‘۔

30 سالہ نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ ’ہم سلیبریٹیز کے دو چہرے ہوتے ہیں، ایک پرسنل ایک پروفیشنل، ذاتی زندگی جتنی بھی خراب چل رہی ہو، پروفیشنل زندگی میں آپ ہمیسہ مسکراتے دیکھیں گے‘۔

نیہا کے کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو گلوکارہ نے 2006 میں بھارتی میوزک شو انڈین ائڈل کے دوسرے سیزن میں حصہ لیا تھا، تاہم آج وہ اس ہی شو کی جج ہیں۔

2008 میں نیہا نے اپنا پہلا میوزک البم ’نیہا دی راک اسٹار‘ لانچ کیا تھا۔

نیہا کئی بولی وڈ فلموں میں گانے گا چکی ہیں، جن میں ’سنی سنی‘، ’کالا چشمہ‘، ’دلبر‘ شامل ہیں۔

نیہا گلوکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔

دوسری جانب 29 سالہ ہمانشو کوہلی کی بات کی جائے تو وہ 2011 تک ریڈیو پر آر جے کے طور پر کام کرتے تھے، انہوں نے اس ہی سال ٹی وی پر ’ہم سے ہے لائف‘ نامی ڈرامے کے ساتھ ڈیبیو کیا۔

2012 میں ہدایت کارہ ودیا کمار نے ہمانشو کو فلم ’یاریاں‘ میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا۔

About Admin

Google Analytics Alternative