Home » تازہ ترین » نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے معاملے میں طلب

نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے معاملے میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو نے (نیب) نے آف شور کمپنیوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے آف شور کمپنیوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو طلب کر لیا ہے اور علیم خان کو کل نیب کے لاہور آفس میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
نیب زرائع کے مطابق علیم ڈار نے نیب کو ابھی تک مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کیں۔جب کہ علیم خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس کمپنی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے وہ10برس سے ایف بی آرمیں رجسٹرڈہے۔اور نیب جو ریکارڈ مانگے گا اسے مہیا کیا جائے گا۔

About Admin

Google Analytics Alternative