94

نیلسن منڈیلا کے داماد نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کشمیرکے حوالے سے واضح موقف رکھتے تھے، اہل کشمیرکے جذبات سے آگاہ ہیں اورانہیں بخوبی سمجھتے ہیں

نجی ٹی وی کے مطابق عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکے دامادنے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیاجہاں اُن کی فیصل جاوید سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہل کشمیرپرجاری بھارتی مظالم پر بات چیت ہوئی، فیصل جاوید نے نیلسن منڈیلاکے داماد موزی ڈلامنی کا پارلیمان آمد پر خیر مقدم کیا، جنوبی افریقا کے سینیٹرماگو دو لیلی بھی نیلسن منڈیلا کے داماد کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں پاکستان اورجنوبی افریقاکیمابین کرکٹ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، نیلسن منڈیلا کے داماد نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کشمیرکے حوالے سے واضح موقف رکھتے تھے، اہل کشمیرکے جذبات سے آگاہ ہیں اورانہیں بخوبی سمجھتے ہیں، جنوبی افریقاکشمیر پر پاکستان کیساتھ ہے۔موزی ڈلامنی نے اہل کشمیر کی آواز کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم کی کاوشیں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات تاریخی موقع تھی، جنوبی افریقامیں وزیراعظم عمران خان کے بہت سے مداح ہیں، جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کادورہ کریگی۔اس موقع پر سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،اہل کشمیرکیلئے نیک جذبات کیاظہارپرشکرگزارہیں، جنوبی افریقامیں کرکٹ بورڈکیسربراہ سے ملاقات کا موقع ملا، پاکستان میں کرکٹ شائقین جنوبی افریقاکی ٹیم کے شدت سے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں