Home » تازہ ترین » وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی جب کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔

About Admin

Google Analytics Alternative