Home » قومی » وزیراعظم نواز شریف نے آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نواز شریف نے آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کردیا

ایکسپو سینٹر پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا ، ان کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف،وزیر مملکت دفاعی پیداوار رانا تنویر اورسروسز چیفس بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 میں شرکت باعث مسرت ہے،حکومت کی مؤثرپالیسی کے نتیجے میں توانائی کی فراہمی میں اضافہ ہوا،12 ماہ سے صنعتی شعبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،2018ء تک توانائی بحران پر مکمل قابو پالیں گے۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آج غیرملکی سرمایہ ، مشترکہ منصوبہ اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں،ملک میں شرح سود بھی کم ترین سطح پر ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی ہوئی ،پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے۔

وزیراعظم سے قبل وزیر مملکت دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ آئیڈیاز 2016 کا سلوگن ہتھیار برائے امن ہے۔

نمائش میں 43 ملکوں کی 418 کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی ، الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر جدید ہتھیار بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

قبل ازیں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا ،نوازشریف اور سید مراد علی شاہ ایک ہی گاڑی میں ایکسپو سینٹر پہنچے ۔

About Admin

Google Analytics Alternative