67

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارکا انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بڑا اقدام-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر انسداد پولیومہم کے لئے صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں –
صوبائی وزراء16دسمبر سے 20دسمبر تک چلائی جانے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے-صوبائی وزراء اپنے متعلقہ ڈویژن میں انسدادپولیو مہم میں انتظامیہ کی معاونت اور نگرانی کریں گے-
مراد راس لاہورڈویژن،حافظ ممتاز احمد فیصل آبادڈویژن، یاسرہمایوں راولپنڈی ڈویژن اور عنصر مجید خان نیازی سرگودھا ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے-
محمد اخلاق کوگوجرانوالہ ڈویژن اور نعمان لنگڑیال کو ساہیوال ڈویژن میں انسدادپولیومہم کی نگرانی کے لئے کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں –
سمیع اللہ چودھری بہاولپورڈویژن،محسن لغاری ڈی جی خان ڈویژن اور محمد اختر ملک ملتان ڈویژن میں انسدادپولیومہم کی مانیٹرنگ کریں گے-
صوبائی وزراء متعلقہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیں گے-
وزراء متعلقہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے-
صوبائی وزراء ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنائیں -وزیراعلیٰ کی ہدایت
جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے
ہم نے ملکر پولیو کاخاتمہ کرنا ہے
بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے
والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں