Home » تازہ ترین » وزیرخارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون پر بات چیت اور افغانستان میں امن اور سیاسی حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمےخلیل زاد نے وزیرخارجہ کو امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

 

About Admin

Google Analytics Alternative