71

وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم کا پاکستان ہائی کمشین لندن کے زیر اہتمام برطانوی انتخابات میں کامیاب پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

 وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ہائی کمشین لندن کے زیر اہتمام برطانوی حالیہ انتخابات میں کامیاب پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر فروغ نسیم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور مقصود خان، ممتاز کاروباری شخصیت انیل مسرت، برطانوی حکومتی حکام، پاکستان برٹش بزنس کونسل کے ارکان سمیت پاکستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد نے استقبالیہ میں شرکت کی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ملکی معشیت کی بہتری اور مستحکم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی تارکین وطن پر فخر ہے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے نومنتخب پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ اور شریک مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام دنیا بھر میں اور بالخصوص برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ میں منفرد جغرافیائی محل وقوع کا حامل ملک ہے اور بے پناہ صلاحیتوں کے باعث عالمی اقتصادی مرکز اب ایشیاء کی جانب شفٹ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک، گیس پائپ لائن منصوبہ، کاسا۔1000 اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی منصوبے پاکستانی معیشت میں ترقی کی واضح مثالیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں