Home » کالم » وفاقی کابینہ کا اجلاس،کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری
adaria

وفاقی کابینہ کا اجلاس،کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری

اپوزیشن کی جانب سے نیب کے حوالے سے شورمچانے پرحکومت نے کہاہے کہ اپوزیشن نیب کو جواب دے،غائب ہونے یاچھپنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،کابینہ کے اجلاس میں جہاں دیگرمنصوبوں کی منظوری دی گئی وہاں پرعوام الناس کی پریشانی اور اپوزیشن کی بے چینی بھی زیرغورآئی، عوام کے بے چینی اپنی جگہ بجا کیونکہ ہرنیاروزمہنگائی کا ایک انبارلے کرآتاہے ، ڈالر کی پرواز کی صورت تھمنے میں ہی نہیں آرہی، وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں لانگ ٹرم پالیسی بھی اپنانے کافیصلہ کیاہے اب یہ پالیسی کیا ہوتی ہے یہ حکومت پر ہی منحصر ہے تاہم ہم حکومت کو مشورہ ضروردیں گے کہ اگرڈالر کو کنٹرول کرنا ہے تو امورٹ ،ایکسپورٹ پرپابندی عائد کی جائے اوراپنی لوکل پروڈکشن کو فروغ دیاجائے پھردیکھیں ڈالر کیسے قابو میں آتاہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کئے جا ئیں گے ۔ اسلام ;200;باد کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کیلئے ایک نئے بورڈ کی منظوری بھی دی گئی سابق وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر کو اس بورڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مفصل اور جامع ایجوکیشن پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کر دی یہ پالیسی بناتے ہوئے وفاق کے مینڈیٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس پرکابینہ میں اڑھائی گھنٹے تک بحث کی گئی وفاقی وزیر تعلیم خود ایجوکیشن پالیسی کے خدوخال بیان کریں گے،پالیسی میں یکساں نصاب اور معیاری تعلیم سمیت دیگر پہلوءوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی کابینہ میں ڈالر کی اونچی اڑان پرتفصیل سے بات ہوئی، کابینہ میں اپوزیشن کی بے چینی پر بھی غور کیاگیا، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے تمام فیصلوں کی توثیق کر دی ،حکومت مشکل حالات سے نکلنے کیلئے عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، نیب کی کارروائیاں پر اپوزیشن کو خدشات ہیں تو عدالتیں موجود ہیں ،اپوزیشن نیب پر حملے کرنے اور دھمکیاں دینے کی بجائے نیب کے سوالات کے جواب دے،نیب سے چھپن چھپائی کھیلنا مسئلہ کا حل نہیں ،نیب حکومتی شکنجوں سے ;200;زاد ہے،وہ ;200;ئین و قانون کے تابع ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے سب کو عوام کے اندر جا کر ان کے دکھوں کے مداوا کی ہدایت کی ہے ۔ حکومت نوجوانوں کیلئے قرض کی شرح سودکا کچھ بوجھ خود اٹھانے جا رہی ہے ۔ ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے اچھی اور بڑی خبر ہے، وزیراعظم کے بعد کابینہ نے بھی کامیاب جوان پروگرام کی توثیق کر دی، مشکل معاشی حالات کے باوجود 100 ارب روپیہ مختص کر دیا گیا ہے ۔ کابینہ سے خطیر رقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے، گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے ۔ 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے، پروگرام سے وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مشن ;200;گے بڑھایاجائے گا، نوجوان حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہو ں ، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے ۔ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کیلئے فکرمند ہیں جبکہ عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے ۔ عمران خان نے جراتمندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے ۔ پاکستان معاشی و سماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا ۔ حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں ۔

پاک کرغزستان تجارت 10 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور وہ بشکیک میں سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان سے اس حوالے سے بات کریں گے انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانگی سے قبل بیان میں یہ بات کہی، اجلاس میں تنظیم کے اہم معاہدوں کی دستاویزات کی منظوری دی جائے گی ۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کے برسراقتدار ;200;نے پر بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر ;200;ئے کل بھوشن پر پاکستان قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جنگ سے ہمیشہ تباہی ;200;تی ہے کشمیر جل رہا ہے کیونکہ بھارت اپنی فوج اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی ;200;واز دبانے کی کوشش کر رہا ہے الیکٹرانک میڈیا اور انٹر نیٹ کے جدید دور میں کشمیریوں کو ;200;واز کو بدایا نہیں جا سکتا شاہ محمود قریشی نے مہلک مرض میں مبتلا کشمیری نوجوان رابطہ سہیل کے ویڈیو میسج کا نوٹس لے لیا اور وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے ۔ شاہ محمود قریشی نے کرغزغستان کے وزیر خارجہ چنگیز سے ملاقات کی ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دو طرفہ تجارت کا حجم دس ملین ڈالر تک بڑھا اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

امریکہ ا یران کشیدگی۔۔۔خطے کے لئے خطرناک ہوگی

ایرانی نیم سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق تہران نے کم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں 4 گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یورینیم کی اس پیداوار کو نطنز جوہری پلانٹ پر ممکن بنایا جائے گا ۔ سوشل میڈیا پر ایرانی حلقوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے ویڈیو کلپوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے فضائی دفاعی میزائل سسٹم;83;-300 کی بیٹریز کو خلیج عربی کے کنارے واقع علاقوں میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو کلپوں میں میزائلوں اور فوجی ساز و سامان سے بھرے عسکری ٹرک بوشہر صوبے کے علاقے عسلویہ جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ یہ علاقہ ایران کے جنوب میں خلیج عربی کے مقابل واقع ہے ۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا امریکا کیخلاف کارروائی کی تیاری کا کوئی اشارہ نہیں ملاتہران کیساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیار ہیں لیکن کسی بھی اقدام کا بھر پور جوا ب دیں گے ۔ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سینئر عہدیدار علی فدوی نے کہا کہ پاسداران انقلاب حالیہ واقعات سے زیادہ طاقتور اور پرتشدد کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور دونوں ملکوں سے حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کر دیا ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ دونوں پارٹیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ لفظی جنگ ختم کر کے حالات کو معمول پر لائیں ، اقوام متحدہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اسوقت اضافہ ہوا جب امریکا نے خلیج میں جنگی بیڑہ تعینات کیا ۔

About Admin

Google Analytics Alternative