Home » انٹر ٹینمنٹ » ٹائیگر نے اپنی دوست دیشا پٹانی اور ہریتھک کے افیئرز پر خاموشی توڑ دی

ٹائیگر نے اپنی دوست دیشا پٹانی اور ہریتھک کے افیئرز پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے اپنی دوست دیشا پٹانی اور نامور اداکار ہریتھیک روشن کے افیئرز کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار ہریتھیک روشن ابھی کنگنا رناوت کے تنازع سے باہر نکلے ہی تھے کہ دیشا پٹانی کے ساتھ ان کے افیئرز کی خبریں گردش کرنے لگیں اور کہا جار ہا تھا کہ ہریتھیک روشن نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نزدیکیاں بڑھانے کی کوشش کی۔ جب کہ اداکار کے نامناسب رویے کے باعث دیشا نے فلم سے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کی منفی افواہیں زندگی کا حصہ ہیں نہ صرف ہریتھیک روشن بلکہ تمام ہی اداکاروں کو اس طرح کی افواہوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خصوصاً جب کوئی مشہور ہوتا ہے تو وہ باآسانی ان افواہوں کا ہدف بن جاتا ہے۔

ٹائیگر نے کہا کہ میرے نزدیک یہ احمقانہ افواہیں ہیں کیوں کہ میں دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ اس طرح کے لوگ نہیں ہیں بلکہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative