37

ٹیم نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری نہیں کی اس لئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ نظام الدین

نجی ٹی وی کے مطابق ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا ہے کہ کہ کیونکہ ان کی ٹیم نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری نہیں کی اس لئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن بنگلہ دیشی ٹیم اس کیلئے تیار نہیں ہے لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔خیال رہے گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف کولکتہ میں اپنا پہلاڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں