73

پالتو کتا مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل گیا

پالتو جانوروں کی شرارتیں جہاں مالکان اور دیگر لوگوں کو لطف اندوز کرتی ہیں تو وہیں اکثر اوقات پالتو جانوروں کی حرکتیں مالکان کو مہنگی بھی پڑ جاتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں پیپر نامی پالتو کتے نے غلطی سے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل لی۔

بعد ازاں پیپر کو فوری طور پر ویلی فارم اینیمل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانوروں کے ڈاکٹر نے پیپر کا معائنہ کرنے کے بعد اس کا ایکسرے لیا۔

پیپر کے معدے کے ایکسرے میں مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نمایاں نظر آ رہی تھی۔

جانوروں کے ڈاکٹر نے پالتو کتے پیپر کو ایک ایسی دوائی کھلائی جس سے اس کو قے آئی اور اس قے کے ذریعے کتے نے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی اُگل دی۔

اگر آپ کے پاس بھی کوئی پالتو کتا یا بلی ہے تو آپ بھی اس کے ساتھ محتاط رہیں اور اس کے سامنے جیولری یا دیگر قیمتی سامان رکھنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں