Home » کھیل » پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ پریکٹس کے دوران زخمی

پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ پریکٹس کے دوران زخمی

پاکستان کے فتح گر لیگ اسپنریاسرشاہ نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔ بیٹنگ پریکٹس کے دوران گیند بائیں کندھے پر لگی۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق انجری سیریس نہیں،اسپنر کل ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ فتح گرلیگ اسپنر یاسرشاہ کو نیٹ پریکٹس کے دوران بائیں کندھے پر گیند لگ گئی جس کے باعث وہ کچھ دیر کافی تکلیف میں دکھائی دیئے۔ ٹیم ڈاکٹر کے معائنے کے بعد لیگ اسپنر کو میدان سے باہر لے گئے۔ منیجرانتخاب عالم  کا کہنا ہے کہ یاسرشاہ کی انجری معمولی ہے۔ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک نہیں ہے۔ وہ اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ تیس سالہ لیگ اسپنر دس وکٹیں لیکر لارڈز ٹیسٹ میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف لیگ اسپنر کی صحتیابی کے لیئے کوشاں ہے اوران کی بہترین نگہداشت کی جا رہی ہے

About Admin

Google Analytics Alternative