Home » کھیل » پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ کل سے اولڈٹریفرڈ میں شروع ہو گا

پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ کل سے اولڈٹریفرڈ میں شروع ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چارمیچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے اولڈ ٹریفرڈ میں شروع ہو رہاہے۔ پاکستان کوسیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ مصباح الیون لیڈ مستحکم کرنے کیلئے پراعتماد ہے۔ میزبان ٹیم کو سیریز برابرکرنے کیلئے لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کل سے دوسرے ٹیسٹ کے لئے اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں صف آرا ہوں گے۔ پاکستان ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ جیت کر برتری مستحکم کرنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ قومی ٹیم نے گذشتہ روز تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی۔ لارڈز میں کیچز ڈراپ کرنے والے محمد حفیظ، یونس خان اور اسد شفیق اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ایک گھنٹہ کیچنگ کی پریکٹس کرائی گئی۔ بیٹنگ اور بولنگ کی خامیاں دور کرنے کے لئے بھی بھرپور مشقیں کی گئیں۔میزبان انگلینڈ ٹیم کو سیریز برابرکرنے کے لئے لازمی فتح کے ضرورت ہے۔ کامیاب ترین فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی سے انگلش ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے اور کپتان ایلسٹر کک نے ٹیسٹ جیت کر کم بیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انگلش کوچ ٹریور بیلس نے اسپنرز کے ذریعے پاکستان کو قابو کرنے کیلئے دواسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا عندیہ دیاہے۔ میزبان ٹیم نے سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں

About Admin

Google Analytics Alternative