30

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری اعجاز احمد نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ احسن طریقے سے معاملات طے کر لیے گئے ہیں

گجرات(عامربیگ مرزا سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری اعجاز احمد نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ احسن طریقے سے معاملات طے کر لیے گئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ الیکشن بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑیں۔ شہباز شریف جب بھی حکومت سے ہٹے ہیں یہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ مریم نواز کو باہر جانے کی کسی صورت اجازت نہیں ملنی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے و ضلعی صدر پی ٹی آئی گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا، ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر، ایم پی اے میاں اختر حیات، ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ، چوہدری طاہر محمود وڑائچ، چوہدری ناصر چھپر ایڈووکیٹ، چوہدری زبیر احمد خاں ٹانڈہ، چوہدری عابد عالمگڑھ، چوہدری ندیم ملہی، چوہدری عامر ذکائ، مرزا وسیم اکرم، عثمان قدیر مغل، عامر بٹ، عبداللہ وڑائچ سمیت پی ٹی آئی راہنماو¿ں، کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چوہدری اعجاز احمد نے کہا کہ احتساب کا عمل چلتا رہے گا۔ مگر ہم پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی وعدے کے مطابق آئندہ سال تک 5 لاکھ گھر عوام کو بنا کر دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایسی پالیسیاں بنا رہی ہے جس سے عام آدمی کو مہنگائی سے چھٹکارا اور ریلیف مل سکے۔ ان پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ صحت کارڈ، کفالت کارڈ، کامیاب نوجوان پروگرام، ہنرمند نوجوان پروگران ان پالیسیوں میں شامل ہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وزیراعظم کی قیادت میں مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دنیا مان رہی ہے۔ سلامتی کونسل اورجنرل اسمبلی جیسے ادارے بھی کشمیر کے مسئلہ کو تسلیم کر رہے ہیں۔ مودی کے اقدامات کے باعث انڈیا میں اقلیتیں مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستانی قوم کو قائداعظم کا احسان مند ہونا چاہئے کہ انہوں نے دو قومی نظریے کے تحت پاکستان کو آزاد کرایا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خارجہ محاذ پر قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایران، امریکہ، سعودی عرب او ر عراق کے معاملات طے کرائے کیونکہ پاکستان خطے میں جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور پر عملدرآمد اور الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے گراس روٹ لیول پر تنظیم سازی کر رہی ہے۔ ا س سے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔چوہدری اعجاز احمد نے کہا ہے کہ حج مہنگا نہیں ہونا چاہئے۔ بہت سے کام پایہ¿ تکمیل تک پہنچانا باقی ہیں۔(ن) لیگیوں کو کہتا ہوں ان لوگوں کے پیچھے نہ بھاگیں جو دس سال بعد انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ (ن) لیگی عمران خان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔ دوسرے ممالک کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت کی ہے جنہوں نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 فروری کو مینار پاکستان میں11 ہزار صدور اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کے حوالے سے چناو¿ جاری ہے۔ اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے ساتھ وفاداری اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مہنگائی سے تنگ طبقہ کیلئے ریلیف اور آسانی کیلئے بہتر اقدامات کا اعلان کریں گے۔ انشاءاللہ اسی سال مہنگائی کم اور ملکی معیشت بہتر ہو گی۔ دوسری جماعتوں سے بہتر ریلیشن شپ ہے۔ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 7 منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔ درآمدات اور برآمدات کے تمام پر 40 ارب ڈالر کا خلا کم کر دیا ہے۔ ہمارے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ بڑے میاں انوکھا باپ اور بیٹی انوکھی بیٹی ہے جو عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔ ان کے ملک سے بھاگنے اور کارکنوں کو چھوڑ جانے کی مذمت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں