Home » بزنس » پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 32 ہزارکی نفسیاتی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 32 ہزارکی نفسیاتی حد بحال

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بڑی تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کے شروع پر ہی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، وقفے سے قبل تک یہ تسلسل برقرار رہا اور انڈیکس 31980.65 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ دوپہر دو بجے کے قریب انڈیکس میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوئی۔

کاروبار کے دوران حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32235.29 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پرسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 628.56 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 32184.03 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، ٹریڈنگ میں تیزی کے باعث 32 ہزار کی حد بحال ہوئی اور کاروباری روز 1.92 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔

About Admin

Google Analytics Alternative