Home » تازہ ترین » پاکستان کی افغان مہاجرین کے معاملے پر افغانستان اور ایران کو مذاکرات کی دعوت

پاکستان کی افغان مہاجرین کے معاملے پر افغانستان اور ایران کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان نے افغان مہاجرین کے معاملے پر افغانستان اور ایران کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

پاکستان نے افغانستان اور ایران کو افغان مہاجرین کے لیے سہ فریقی مذاکرات کی دعوت دے دی ہے اور اس حوالے سے وزیر سیفران شہریار آفریدی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کو دعوت نامے ارسال کردیے ہیں۔

وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کے علاوہ  یو این ایچ سی آر کے نمائندہ برائے ایشیا کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative