Pakistan 1

پاکستان گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس میں دس انتہائی غیر محفوظ ممالک میں شامل

لاہور: عالمی سطح پر کام کرنے والے تھنک ٹینک جرمن واچ نے اپنے تازہ ترین گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دس انتہائی غیر محفوظ ملکوں میں شمار کیا ۔ایک رپورٹ میں ادارے نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات میں ایک مخصوص تعلق ہے۔ پائیدار ماحولیاتی مستقبل سے متعلق عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ کے مطابق اگلے پندرہ برسوں میں پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد 27لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ ماحولیات پر کام کرنے والے عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان کے مطابق پن دھارے یا واٹر شیڈز میں جنگلات کی کٹائی، دریاوں کے کناروں پر زراعت، آبادیوں اور دیگر مقاصد کے لیے کی گئی تجاوزات بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی بڑی وجوہات ہیں ۔ واضح رہے کہ 2010 میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے تقریبا 1800 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ رواں برس 2015 میں سیلاب سے 169 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں