Home » تازہ ترین » پاکستان 02 اکتوبر ، 2019ویب ڈیسک ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

پاکستان 02 اکتوبر ، 2019ویب ڈیسک ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: افغان امن عمل کے سلسلے میں ملا محمد برادر کی سربراہی میں طالبان کا اعلی سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر رہنما ملا محمد برادر کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد آج پاکستان کا سرکاری دورہ کررہا ہے۔ طالبان نمائندے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کو اس دورے کیلیے سرکاری طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ افغان امن کے سلسلے میں طالبان اس سے پہلے تین ممالک روس ،چین اور ایران کا دورہ کرچکے ہیں جس کے بعد اب وہ چوتھے ملک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن معاہدے پر اتفاق ہوگیا تھا اور مذاکرات کامیاب ہونے والے تھے، تاہم پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں پورا امن عمل متاثر ہوگیا۔

About Admin

Google Analytics Alternative