68

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سری لنکا کے وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجہ پاکسے سے ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نیسری لنکا کے وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجہ پاکسے سے ملاقات کی ۔ پاک فضائیہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے سری لنکا کے ساتھ دفاع سے متعلقہ شعبوں میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا ۔ بعد آزاں دن میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں بحریہ ہیڈ کواٹر پہنچنے پر سری لنکا کی بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف انر پیش کیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں