69

پولیس کا وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے گھر پر چھاپہ

لاہور: پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق ریس کورس میں وکیل حسان نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا تاہم گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے بھانجے گرفتار نہ ہوسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کی گرفتاری کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں