Home » تازہ ترین » پی این ایس شفا کراچی میں جدید انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کا افتتاح

پی این ایس شفا کراچی میں جدید انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کا افتتاح

کراچی: پاک بحریہ کے زیر انتظام اسپتال پی این ایس شفا میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولیات سے آراستہ انٹروینشنل کارڈیک یونٹ کا افتتاح  کردیا گیا۔

پی این ایس شفا میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولیات سے آراستہ انٹروینشنل کارڈیک یونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ مہما نِ خصوصی تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (پاک بحریہ) سرجن رئیر ایڈمرل نجم الثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انٹروینشنل کارڈیالوجی شعبہ امراضِ قلب کی وہ شاخ ہے جس میں دل کی ساخت سے متعلق امراض کا جدید تکنیک کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے، پی این ایس شفا میں قائم ہونے والا انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے جو ملک کے جنوبی حصے میں مسلح افواج کے تحت چلنے والے کسی دوسرے اسپتال میں موجود نہیں، یہ یونٹ مسلح افواج کے افراد کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کو بھی امراضِ قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولیات مہیا کرے گا۔

About Admin

Google Analytics Alternative