Home » کھیل » پی سی بی کی ملالہ یوسف زئی کو تیسرا ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت

پی سی بی کی ملالہ یوسف زئی کو تیسرا ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت

لندن : ملالہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ، ہمیں خوشی ہوگی وہ کسی بھی دن مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائیں :چیئرمین پی سی بی . پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو تیسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت دے دی ۔ پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور وہ حوصلہ مندی کی علامت ہیں ، انھیں خوشی ہوگی کہ ملالہ ٹیسٹ میچ کے کسی بھی دن مہمان خصوصی کی حیثیت سے آئیں ۔ پی سی بی نے ملالہ یوسف زئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آنے کی دعوت دی ۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 3 اگست سے شروع ہوگا

About Admin

Google Analytics Alternative