Home » تازہ ترین » پی پی 123: پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کی جیت، ہار میں تبدیل

پی پی 123: پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کی جیت، ہار میں تبدیل

عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ 6 سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون امیدوار سونیا علی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہار گئیں۔

حلقے کے ریٹرننگ افسر شہوار امین واہگہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نیا فارم 49 جاری کر دیا

فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قطب علی شاہ المعروف علی بابا 17 ووٹ سے جیت گئے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 4 اگست کو پی پی 123 پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

سید قطب شاہ نے ہائی کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں ایک لاکھ 28 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 4 ہزار 500 ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا، جبکہ فارم 45 بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے درخواست میں پی ٹی آئی امیدوار سونیا علی کو دھاندلی سے کامیاب کرانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative