82

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، حکام سی پےک اتھارٹی

 چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔ سی پےک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔ صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اور گوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں