Home » کھیل » ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ کی دوسری اننگز میں7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ کی دوسری اننگز میں7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ڈبلن: پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آئرلینڈ کے 7 کھلاڑی 273 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 310 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئرلینڈ کی ٹیم نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 93 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز سے کھیل کے چوتھے روز کا آغاز کیا تو ایڈ جوائس 39 اور پورٹر فیلڈ 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

آئرش ٹیم مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کرسکی تھی کہ 69 کے مجموعے پر ایڈ جوائس رن آؤٹ ہوگئے اور وہ 43 رنز بناسکے جب کہ نئے آنے والے بلے باز اینڈی بالبرنی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرین بھی 18 رنز بناسکے جو 94 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہونے کے بعد پویلین لوٹے۔

پاکستان بولنگ کے خلاف مزاحمت کرنے والے آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ بھی 32 رنز بنا کر ہمت ہار گئے جنہیں محمد عامر نے میدان بدر کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر نے 3 ،محمد عباس نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 130 رنز بناسکی۔

پاکستان نے 16 برس بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرنے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی، آخری مرتبہ قومی ٹیم نے 2002 میں لاہور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو فالو آن کرایا تھا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاسٹ بولر محمد عباس وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی

شاداب خان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور  تین وکٹیں لے اڑے جب کہ محمد عامر کے حصے میں دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز 11 مئی کو بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا تاہم ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

PCB Official

@TheRealPCB

Test Cap presentation ceremony of @iFaheemAshraf and @ImamUlHaq12 ahead of Test

اس موقع پر آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آج بہت بڑا دن ہے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تایخی ٹیسٹ کا حصہ بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ امام الحق اور فہیم اشرف کے لیے بھی اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ دونوں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جنہیں پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

About Admin

Google Analytics Alternative