48

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے بتایا ہے کہ ضلع گجرات میں غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت مورخہ 26 دسمبر 2019 سے کر دی گئی ہے۔

گجرات۔(سید عابد علی )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے بتایا ہے کہ ضلع گجرات میں غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت مورخہ 26 دسمبر 2019 سے کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں 504 ڈسپلے سنڑ ز قائم کیے گئے ہیں، تمام ڈسپلے سنٹرز سرکاری سکولوں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں بنائے گئے ہیں۔ان تما م ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی انتخابی فہرستیں فراہم کر دی گئیں ہیں اور فارم 16،15 اور 17 بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈسپلے سنٹرز میں فہرستیں ایک ماہ تک آویزاں رہیں گی۔ ڈسپلے سنٹرز کی فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیجہاں سے عوام اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر کا پتہ معلوم کر سکتے ہیں رائے دہندگان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج اور تفصیلات کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ ووٹ اندراج و منتقلی کے لیے فار م 15، ووٹ کے اندراج پر اعتراض کے لیے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر پر جمع کروائیں۔ تمام فارم ضلع میں موجود ڈسپلے سنٹر/مراکز معلومات و شکایات کی فہرستیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk/erollsسے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں