79

کروناوائرس کے باعث چین کے عوام اور حکومت مشکلات کا شکار ہیں،ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چین سے اظہار یکجہتی کی قرار داد سینیٹرمشاہدحسین سیدنے پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کروناوائرس کے باعث چین کے عوام اور حکومت مشکلات کا شکار ہیں،ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث اتوار کے روز چین میں مزید 97 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 908 ہوگئی ہے۔ اس جان لیوا وائرس کی اب تک 40 ہزار 171 لوگوں میں تشخیص ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں