76

کورونا وائرس، چین میں ہلاکتوں کی تعداد813 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد813 ہوگئی۔ چین کے نشریاتی ادارے مطابق چین کے شہتر ووہان میں وبائی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 813 تک پہنچ گئی ہے جبکہ36 ہزار 693 افراد متاثرہو گئے ہیں۔ چین میں پھیلنے کے بعد اب یہ وائرس دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔ چین میں 2002 اور 2003 کے درمیان سارس بیماری کے باعث 7 سو74 افراد ہلاک اور 8 ہزار ایک سو بیمار ہوئے تھے۔یہ صورت حال 8 ماہ کے دوران24 ملکوں تک پھیل گئی جس میں 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے۔سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں