Home » بین الاقوامی » کولمبیا : چھ بنک لوٹنے کے بعد سائیکل پر فرار ہونے والاشخص آخر کار پکڑا گیا۔
Colombia

کولمبیا : چھ بنک لوٹنے کے بعد سائیکل پر فرار ہونے والاشخص آخر کار پکڑا گیا۔

کولمبیا: سالہ میسوری شخص 6 بنک  لوٹنے کے بعد سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوامیسوری کی مغربی تحصیل  کے یو ایس اٹارنی آفیسر   نے کہا کہ کسٹوفر بیکر نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے  نومبر2014 سے جنوری  2015 تک کولمبیا میں  چھ بنک لُوٹے ہیں۔ اعتراف جُرم کے دوران ملزم نے مزید بتایا کہ ہر مرتبہ راہ فرار کے لیے اس نے اپنی سائیکل کا سہارا لیا۔ پولیس حکام نے مذکورہ شخص کو اس وقت گرفتار ککیا جب وہ  بنک میں اپنی ٓخری ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے سائیکل سے گر گیا اور پیدل بھاگنے لگا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم بیکر نے اپنا ہیروئن کا نشہ پورا کرنے کی خاطر بنکوں  کو لوٹنے کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ جس کے تحت اسے بیس سال قید اور 2لاکھ50 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative