51

کیا نوازشریف اپنے خاندان کے ساتھ گھوم پھرنہیں سکتے؟ رانا ثنااللہ کاسابق وزیراعظم کی تصویر پر ردعمل

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیررانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے نیب آرڈیننس پربات چیت ہوئی ہے۔رانا ثنااللہ کاسابق وزیراعظم کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا نواز شریف اپنے خاندان کے ساتھ نہیں گھوم پھر سکتے؟ایک بیمار آدمی کو جیل میں ڈال کر کیا حاصل کیا جا رہا ہے۔یاد رہے نوازشریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نواز شریف کو ان کے بھائی شہباز شریف، ان کے بیٹوں اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک ریسورنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں