Home » تازہ ترین » کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی، جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا ہے،  وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بھی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو ان کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی، جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی اور دونوں بازوں میں شدید درد اٹھا جبکہ ای سی جی بھی غیرتسلی بخش آئی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

About Admin

Google Analytics Alternative