تازہ ترین
Home » تازہ ترین » کے پی کے میں ہمیشہ ہماری ہی حکومت رہے گی، نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کا دعویٰ

کے پی کے میں ہمیشہ ہماری ہی حکومت رہے گی، نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کا دعویٰ

خیبر پختوانخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی کے میں ہمیشہ ہماری ہی حکومت رہے گی۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ کسی کا نہیں عمران خان کا پلانٹڈ بندہ ہوں، پی ٹی آئی کے نظریات اور عمران خان کے ساتھ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت رہی ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پچھلی حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہیومن ڈویلپمنٹ ہو گی، جس طرح لوگوں نے دوبارہ منتخب کرایا، حکومت ختم ہونے کے بعد ساری عمر خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہو گی۔

محمود خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ دیا ہے، مالاکنڈ ٹیکس فری زون ہے جہاں ہماری 87 کینال کمرشل زمین ہے جو میں نے خریدی نہیں بلکہ خاندانی جائیداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ٹیم ہیں، سب عمران خان کے سپاہی ہیں، پہلے ہی کہا تھا عمران خان نے جس پر ہاتھ رکھا وہ سی ایم ہو گا، آج عاطف خان سے ملاقات کروں گا اور متحد ہوکر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آگے چلنے کی اجازت دے دی ہے اور پارٹی چیئرمین سے مشاورت کے ساتھ خیبرپختون خوا کی کابینہ تشکیل دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پی کے سوات 9 سے تحریک انصاف کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative